نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت آئی سی جے نے کہا ہے کہ بحرالکاہل میں واقع ایک چھوٹے سے ملک مارشل آئی لینڈز کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے خلاف دائر شدہ مقدمہ قابل سماعت نہیں ہے۔یاد رہے کہ بھارت ٗ پاکستان اور برطانیہ کے خلاف مارشل آئی لینڈز کی جانب سے دائر شدہ مقدمے میں کہا گیا تھا کہ بھارت، پاکستان اور برطانیہ جوہری اسلحے کی دوڑ روکنے میں ناکام رہے ہیں اس لیے ان پر دا ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔دی ہیگ میں ججوں کا ایک 16 رکنی بنچ نے بھارت اور پاکستان کے خلاف درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا۔مارشل آئی لینڈ کے ایک سابق وزیر خارجہ ٹونی ڈیبرم نے عدالت کو بتایاہمارے ممالک کے بہت سے جزائر تباہ ہو گئے ہیں اور دورے کئی ہزاروں سال تک قابل رہائش نہیں رہیں گے۔اپریل 1954 میں ہونے والے نام نہاد آپریشن کیسل تجربات بطور خاص بہت تباہ کن تھے اور اس سے بہت بڑے پیمانے پر زہریلے مادے پھیلے تھے۔نو برس کی عمر میں اس تجربے کا مشاہدہ کرنے والے ڈیبرم نے بتایاکہ سارا آسمان خون کی طرح سرخ ہو گیا تھا۔