ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے اپنے ملک میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ہجری قمری کی بجائے ‘مغربی گریگوری کیلنڈر کو اپنا لیا ہے۔اس سے قبل سعودی عرب میں چاند پر مبنی ہجری کیلنڈر کو 1932 سے استعمال کیا جارہا ہے مگر اب اسے سرکاری شعبے کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سورج پر مبنی گریگوری کیلنڈر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔قمری تقویم پر مبنی اسلامی کیلنڈر عام طور پر 354 دن پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ مغربی کیلنڈر سے 11 دن کم ہوتا ہے۔ جس کامطلب ہے کہ ملازمین کوسال میں 11دن کی تنخواہیں نہیں ملیں گی اوران کوپتہ بھی نہیں چل سکے گاکہ ان کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگئی ہے ۔سعودی عرب نے یہ فیصلہ اپنے مالیاتی خسارے کوکم کرنے کےلئے کیاہے ۔واضح رہے کہ معاشی ماہرین کے مطابق سعودی عرب بھی گلوبل اکانومی کی وجہ سے معاشی بحران کاشکارہے ۔