لندن(نیوزڈیسک)بڑی خبر،منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ کے بانی پھنس گئے،سکاٹ لینڈ یارکافیصلہ منظر عام پر،تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف سکاٹ لینڈ یارڈ نے ٹھوس شواہد ملنے کادعویٰ کیا ہے اور اس سلسلے میں کراؤن پراسیکیویشن چند روز تک کیس عدالت میں بھیجنے کی منظوری دے گی،ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں،کراؤن پراسیکیوشن سروس نے ثبوتوں کو تسلی بخش قراردیاہے،اس کیس کی جلد ہی لندن کی کراؤنڈ کورٹ میں سماعت ہوگی،ملزمان کو چھبیس اکتوبر تک الزامات کے جواب عدالت میں جمع کرانے ہونگے،متحدہ کے بانی کے خلاف ثبوتوں کو درست تسلیم کرلیاگیاہے ،کراؤ ن پراسیکیوشن متحدہ کے بانی ،طارق میر محمد انور،سرفرازمرچنٹ کو الزامات ارسال کرے گا۔