نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اڑی ڈرامے کے بعد جنگی جنون مبتلا بھارت نے بحیرہ عرب میں بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کی تیاریاں شروع کردیں،مجوزہ مشقیں پاکستانی کوسٹ لائن کے قریب اگلے چند ہفتوں میں متوقع ہیں جن میں درجنوں جنگی جہاز اور آبدوزیں بھی حصہ لیں گی۔بھارتی اخبار ’’دی اکانومک ٹائمز‘‘ خبردار کیا ہے کہ موجودہ کشیدگی میں بھارت کی جانب سے مجوزہ مشقیں صورتحال کو مزید سنگین بنادیں گی۔ اخبار کے مطابق بحیرہ عرب پاکستان کا واحد اور اہم ترین سمندری تجارتی راستہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ حالات کے تناظر میں بھارتی مشقیں نہ صرف کشیدگی میں اضافہ کریں گی بلکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لئے ایک اور جارحانہ پیغام بھی ثابت ہونگی۔دی اکانومک ٹائمز کے مطابق ان مجوزہ مشقوں میں بھارتی بحریہ کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے طیارے بھی شریک ہونگے۔ جدید ترین جنگی سازو سامان بھی مشقوں کا حصہ ہوگا۔