ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مفتی عبداللہ نے فتوی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوشخص صرف ایک بیوی رکھتاہے اوروہ اگرصاحب حیثیت ہے تواس کےلئے ایک صرف ایک بیوی رکھناگناہ ہے وہ ایک سے زیادہ شادیاں کرے ۔جو شخص متعدد شادیوں کی قدرت رکھتا ہے اور پھر بھی نہیں کرتا جبکہ اسے بیوہ عورتوں کی کثرت کا مشاہدہ اور علم بھی ہے کہ کس طرح کفارو فساق ان عورتوں کی عزتوں کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیںتو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا شخص ایک بیوی پر قناعت کر کے گناہ گار ہو گا اور روز محشر اس سے سوال ہو گا کہ اس نے بذریعہ نکاح اس مسلمان عورتوں کی عفت و پاک دامنی کا انتظام کیوں نہیں کیا ؟۔انہوں نے اپنے فتوے میں کہاکہ ایسے صاحب حیثیت افرادجوکہ ایک سے زیادہ بیویاں رہ سکتے ہیں وہ ایک سے زیادہ شادیاں کرسکتے ہیں ۔