اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی ائیر پورٹ پر گذشتہ روز اس وقت مسافروں اور انتظامیہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب بغیر پائلٹ کے ایک نامعلوم ڈرون طیارہ ہوائی اڈے کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔اماراتی خبر رساں ایجنسی’وام‘ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 8 منٹ سے لے کر 8 بج کر 35 منٹ تک دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمد ورفت معطل رہی۔خبر رساں ایجنسی کی طرف سے ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مشتبہ ڈرون کی ہوائی اڈے کی فضائی حدود میں موجودگی کے باعث نصف گھنٹہ تک پروازیں معطل رہی ہیں تاہم 8:40 پر پروازوں کا سلسلہ مشروط پر بحال کردیا گیا۔ مکمل طور پر پروازوں کی بحالی 9 بج کر سات منٹ پر ہوئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کو تمام مسافروں کی سلامتی مقصود ہے۔ اس لیے کسی بھی مشکوک فضائی سرگرمی کے باعث مسافر بردار جہازوں کی آمد ورفت روکی گئی تھی۔بیان میں ڈرون طیارے اڑانے والی کمپنیوں اور افراد کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ممنوعہ علاقے میں ڈرون داخل نہ کریں۔ ڈرون طیاروں کی پروازوں کے لیے پہلے متعلقہ حکام سے اس کی اجازت حاصل جائے۔ واضحرہے کہ دبئی کے ہوائی اڈے کی فضائی حدود سے پانچ کلو میٹر دور تک کسی قسم کی دوسری فضائی سرگرمی پر سختی سے پابندی عاید ہے مگر بعض اوقات ایسے واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں مصروف ہوائی اڈے پر پروازوں کو تعطل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں