بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

صورتحال انتہائی کشیدہ ۔۔۔! امریکہ نے اپنے فوجی دستے بھجوا دئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نےدہشت گردی کے خلاف جنگ اور موصل میں دہشت گردوں کے گڑھ پر حملوں کے لئے مزید 600 تربیت یافتہ فوجی عراق بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے عراقی وزیراعظم نے دورہ امریکا کے دوران مزید فوجی عراق بھجوانے کی درخواست کی تھی۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق عراق بھجوائے جانے والے فوجیوں کی اصل تعداد امریکی انتظامیہ کی طرف سے جاری کی جائے گی۔ واضحرہے کہ حال ہی میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن سے مزید فوجی عراق بھجوانے کی درخواست کی تھی۔ اس پر اوباما انتظامیہ نے چھ سو فوجیوں کی عراق میں تعیناتی پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کو لڑائی میں شمولیت کے لیے نہیں بلکہ عراقی فوجیوں کی تربیت اور ان کی عسکری مشاورت کے لیے بلایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کے اندر ہونے والے آپریشن میں بہادر عراقی فوج ہی حصہ لے گی جس میں کوئی غیر ملکی فوجی شامل نہیں ہوگا۔ جبکہ عراق میں رواں ماہ کے آغاز میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 4460 ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…