اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کاجنگی جنو ں نئی حدوں کوچھونے لگاتودوسری طرف پاکستان کی تیاریاں بھی مکمل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پر حملے کی تیاری کیلئے بھارتی طیارے اچانک اڈوں پر پہنچ گئے ۔ جبکہ پاکستان منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ۔ ایک قومی اخبارنے لکھاہے کہ ذرائع کے مطابق عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن عبور کرنیکی اجازت نہیں دینگے ۔ شمالی علاقوں میں پروازیں بند کر دی گئیں ۔ جبکہ بھارت نے کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت مخصوص اہداف پر حملے کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ۔ انڈین فوج بھی اڈوں پر پہنچ گئی ۔ دوسری جانب وزیراعظم مسلسل مسلح افواج سے رابطے میں ہیں اوران لمحہ بہ لمحہ کی خبرلے رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق و زیراعظم کوبتادیاگیاہے کہ اگرمودی سرکارنے جوش میں یاہوش میں کسی بھی صورت میں پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کی کوشش کی تو پھربھارت کااتنانقصان ہوگاجوکہ اس کے تصورسے بھی کہیں زیادہ ہوگا۔