جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بازی لے گئے 3 ارب ڈالر عطیہ کر دیئے!!!کس کو دیئے ؟ حیران کن خبر

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(آن لائن)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چن نے اگلے دس برس میں طبی شعبے میں تحقیق کے لیے تین کھرب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔سان فرانسسکو میں پریس کانفرنس سیخطاب کرتے ہوئے مارک زکربرگ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد رواں صدی کے خاتمے تک تمام بیماریوں کا علاج، ان سے بچاؤ اور کنٹرول کرنے کے لیے اقدام کرنا ہے۔یہ فنڈ چن زکربرگ نامی ادارے کی جانب سے تقسیم ہو گا جس کی بنیاد مسٹر اینڈ مسز زکربرگ نے دسمبر 2015 میں رکھی تھی۔خیال رہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرنے والی شخصیات صحت کے شعبے کی جانب توجہ دے رہی ہیں۔رواں ہفتے کے آغاز میں ہی مائیکروسافٹ نے کینسر کے علاج کے لیے مصنوعی انٹیلیجنس کے اوزار استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ادھر گوگل کا ایک یونٹ این ایچ ایس کے ساتھ ملکر اس کوشش میں ہے کہ کمپیوٹر کے ذریعے امراض کی تشخیص مزید درست انداز میں کرنے کے لیے کوشاں ہے۔مسز چن زکربرگ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی ریسرچ سینٹر جس کا نام بائیو حب ہو گا کے لیے 60 ملین دینے کا پہلے ہی وعدہ کر چکی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بائیو حب ابتدا میں دو منصوبوں پر کام کرے گا۔جس میں پہلا تو جسم کے اہم اعضا کو کنٹرول کرنے والے خلیوں کے بارے میں جاننا اور دوسرا ایچ آئی وی، ایڈز، ایبولا اور ذیکا وائرس اور دیگر نئے امراض کے علاج کے لیے نئے ٹیسٹ اور ویکسین بنانے کے لیے ہوگا۔مارک زکر برگ نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ 22ویں صدی میں اوسط عمر 100 سے زائد ہوگی۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فنڈ کے ذریعے طریقہ علاج اور مریضوں کے اس میں اپلائی کرنے میں سالوں لگ سکتے ہیں۔بل گیٹس ک جانب سے بھی مارکزکربرگ اور ان کی اہلیہ کے اس اعلان کی تعریف کی گئی ہے۔زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چن نے بیٹی کی پیدائش پر کمپنی میں اپنے 99 فیصد شیئرز فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں مالیت 45 ارب ڈالر بتائی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…