اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں دہشت گرد حملوں کے پیش نظر 60 سے زائد سکول اور یونیورسٹیاں خالی کروا لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی دھمکی کے بعد اوٹاوا کے تمام تعلیمی ادارے خالی کروا لئے گئے ۔ دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کسی بھی تعلیمی ادارے کو سخت ترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے فوراً بعد اوٹاوا میں پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کو خالی کروا کے بچوں اور استاتذہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔