نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے ساتھ افغانستان نے بھی پاکستان کے خلاف سفارتی مہم شروع کر دی ہے اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس کا انعقاد مشکل بنا دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر شیدا محمد ابدالی نے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس کا بائیکاٹ ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ ممالک کو لانے کی کوشش کرنا چاہئے اور مجھے یقین ہے کہ زیادہ تر ایشیائی ممالک اس لائن پر ہیں جیسے ہم سوچتے ہیں ہماری کوشش اجتماعی ہونی چاہئے اور ہمیں ایسے ملک کو الگ تھلگ کرنا چاہئے جو علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا کہ اس طرح کے بیانات سے نومبر میں ہونے والی اسلام آباد سارک کانفرنس کا انعقاد مشکل ہو سکتا ہے ۔