ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں فورسز نے بڑی تیل پائپ لائن اڑانے کی داعش کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو انجام تک پہنچایا، تین جیل پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کی جانب سے سعودی شہر الدوامی میں تیل پائپ لائن اڑانے کی سازش کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے، سعودی فورسز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سازش کو اس پر عملدرآمد سے پہلے ہی بے نقاب کردیا گیا جبکہ داعش سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد عاد المعاج بھی مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے دوسرے ساتھی خالد الماک سمیت تین داعش ارکان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے دہشتگرد کو تخریب کاری کے منصوبے کے لئے براہ راست شام سے ہدایات مل رہی تھیں۔