ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

طالبان سے تعلقات،بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی،بھارت کا گھناؤنا چہرہ پاکستان نےدنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی)بھارت کی جانب سے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کی مدد کرکے پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت فراہم ،بھارتی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے طالبان سے تعلقات کے ثبوت بھی شامل ،اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خطاب کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر کالے قوانین استعمال کیے جارہے ہیں، جن کے تحت بھارتی فورسز کو کشمیریوں کے قتل کا اختیار حاصل ہے، کشمیر میں تعینات 7 لاکھ سے زائد فوجی اہلکاروں نے خونریزی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔لاپتہ افراد کے حوالے سے ایشیائی فیڈریشن کے چیئر پرسن خرم پرویز کو بھارت سے جانے سے روکنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ خرم پرویز کو انسانی حقوق کونسل میں خطاب سے اس لیے روکا گیا کیونکہ وہ کونسل کے ارکان کو کشمیر کے حقیقی حالات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔اس موقع پر انہوں نے نوم چومسکی سمیت 52 بین الاقوامی دانشوروں کے کھلے خط کا بھی حوالہ دیا، جس میں خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا گیا تھا کہ خرم پرویز کے خلاف ایکشن، کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے جبر کی نشانی ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ بھار ت مسلسل بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنے پڑوسی ممالک میں دہشت گردوں کو مدد فراہم کر رہا ہے، پاکستان نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو بھارت کی جانب سے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کی مدد کرکے پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت فراہم کیے، جن میں بھارتی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے طالبان سے تعلقات کے ثبوت بھی شامل تھے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…