جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنئی دہلی(این این آئی) گزشتہ روز 17 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور ضرور شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا ، جس میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر دفاع منوہر پاریکر، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ اور مودی کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اجیت دوول نے اجلاس کے شرکا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کے حالات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران بھارت کی اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے اور آئندہ اس قسم کے حملوں کو روکنے کیلئے اقدامات پر غور کیا۔دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک اجلاس کی سربراہی کی جس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی، اس اجلاس میں بھارت کے اعلیٰ حکام نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آّزادی کو دبانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…