جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر گھمسان کی لڑائی، بڑا نقصان ہو گیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک ) یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر یمنی باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ دونوں طرف سے درجنوں افراد مارے گئے ہیں، ریڈیو تہران کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کا میزائل اڈہ تباہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق علی صالح اور حوثی باغیوں نے الصلو ڈاریکٹوریٹ کے الصیار قصبے میں مقامی آبادی جو جبراً بے دخل کرنا شروع کردیا ہے۔باغیوں کی طرف سے کالونی میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کیاگیا اور ان کے گھروں خو فوجی بیرکوں اور اسلحہ کے مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے مآرب کے جنوبی علاقے میں سعودی فوج کے میزائل اڈے کو بتاہ کردیا ہے اور اس حملے میں سعودی اتحاد کے 30 فوجی ہلاک ہاور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ صرواح کے علاقے میں بھی متعدد اتحادی فوجی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ دوسری طرف عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی کے طیاروں اور توپ خانے کی مدد سے یمن میں باغیوں کے کئی ٹھکانے اور میزائل لانچنگ اڈے تباہ کردئیے گئے۔مغرب تعزمیں باغیوں نے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی تھی مگر مزاحمتی ملیشیا اور سرکاری فوج نے باغیوں کا حملہ پسپا کردیا جس میں متعدد حوثی مارے گئے ہیں۔ یاد رہے یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے بعد شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں، یمنی حکومت کی حمایت میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد باغیوں کو شکست دینے کیلئے زمینی اور فضائی کارروائی کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…