لاہور(آئی این پی) بھارت کے نامور صحافی کلدیپ نےئر نے کہا ہے کہ اڑی معاملے پر بھارت میں ہر کوئی اتنے غصے میں ہے پتا نہیں کب کیا ہوجائیگا ‘اڑی معاملے کی تحقیقات جب ہوگی تب ہوگی مگر آج کوئی بات سننے کو تیار نہیں‘مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے ہی حل ہو نا ہے کیونکہ دونوں ممالک میں پہلے تین جنگیں ہو چکی ہیں دونوں ممالک میں مذاکرات کیلئے پاکستان کو ساز گار ماحول پیدا کر نا ہوگا۔ اتوار کے روز اپنے ایک پاکستانی ٹی وی کو انٹر ویو میں بھارت کے نامور صحافی کلدیپ نےئرنے کہا کہ اڑی میں17بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جس پر بھارت میں ہر کوئی سخت غصے میں ہے پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بہتر ی کیلئے پاکستان کو سازگار ماحول پیدا کر نا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں مسئلہ کشمیر جنگ سے نہیں بات چیت سے ہی حل ہوسکتا ہے کیونکہ پہلے تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڑی حادثے پر بھارت اتنے غصے میں ہے پتا نہیں کب کیا ہوجائیگا ‘اڑی معاملے کی تحقیقات جب ہوگی تب ہوگی مگر آج کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔