بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

بھارت برطانیہ میں الطاف حسین کیلئے کیا کچھ کررہاہے؟برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس الطاف حسین کو کیا مانتی تھی؟ایم کیو ایم کے ذریعے برطانیہ نے کیا حاصل کیا؟برطانوی صحافی اوون بینٹ جونز کے انکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2016 |

لندن (آئی این پی) برطانوی صحافی اوون بینٹ جونز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت ایم کیو ایم کو را کی فنڈنگ کا مقدمہ برطانوی عدالتوں میں چلنے نہیں دینا چاہتا‘الطاف حسین کیخلاف لندن میں مقدمات چلانے میں بھارت ہی اصل رکاوٹ ہے ‘برطانوی ریاست اور خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس الطاف حسین کو اثاثہ مانتی تھی، ایم آئی سکس کے حکام الطاف سے ہر ہفتے ملاقاتیں کرتے تھے، ایم کیو ایم کے وزیروں کے ذریعے برطانیہ پاکستان میں اپنے مفادات کا تحفظ کرتا رہا‘ایم کیو ایم اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تعلقات سامنے آنے پر بھارت نے برطانیہ پر دباؤ ڈالا کہ اس حوالے سے برطانوی عدالتوں میں مقدمہ ناقابل قبول ہے‘ برطانیہ اپنے مفادات کے ساتھ بھارتی مفادات کے تحفظ پر مجبور ہو گیا کیونکہ وہ بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی صحافی اوون بینٹ جونز نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ سے اسلحہ اور بھاری رقوم ملیں جس سے ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ کا پتہ چلا لیکن یہ انکشاف ایم کیو ایم کے لیے مددگار ثابت ہوا۔برطانوی صحافی کے مطابق برطانوی ریاست اور خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس الطاف حسین کو اثاثہ مانتی تھی، ایم آئی سکس کے حکام الطاف سے ہر ہفتے ملاقاتیں کرتے تھے، ایم کیو ایم کے وزیروں کے ذریعے برطانیہ پاکستان میں اپنے مفادات کا تحفظ کرتا رہا۔ایم کیو ایم اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تعلقات سامنے آنے پر بھارت نے برطانیہ پر دباؤ ڈالا کہ اس حوالے سے برطانوی عدالتوں میں مقدمہ ناقابل قبول ہے۔ برطانیہ اپنے مفادات کے ساتھ ساتھ بھارتی مفادات کے تحفظ پر مجبور ہو گیا، کیونکہ وہ بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے، بھارتی دباؤ کا ہی نتیجہ ہے کہ چند ماہ پہلے ایسا لگا کہ الطاف حسین کے خلاف مقدمات ختم کر دیئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…