نئی دہلی (این این آئی)حملہ کرنے والے اتنے معصوم تھے کہ جس ملک نے ان کو اسلحہ فراہم کیا اس ملک کی مہریں اسلحے پر لگاکر اسلحہ استعمال کرتے رہے، بھارتی فوج نے اپنی بزدلی چھپانے کیلئے مضحکہ کے ریکارڈ توڑ دیئے، بھارتی فوج کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے بارہ مولاضلع کے اڑی سیکٹر کے بٹالین ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں ٗحملہ آور انتہائی تربیت یافتہ اور بھاری گولہ بارود اپنے ساتھ لے کر آئے تھے ٗابتدائی تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ چاروں حملہ آوروں کا تعلق جیش محمد سے تھا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن جنرل رنبیر سنگھ نے اڑی سیکٹر میں قابض فوج کے بٹالین ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چاروں حملہ آور انتہائی تربیت یافتہ تھے اور ان کے پاس انتہائی جدید اسلحہ اور گولہ و بارود بھاری تعداد میں موجود تھا ۔جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تمام دہشت گرد جیش محمد کے ہیں انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 4 اے کے 47 رائفل اور 4 اڈربیرل گرینیڈ لانچر برآمد ہوئے ہیں اورالزام لگایا کہ دہشت گردوں سے برآمد ہونے والے سامان اور اسلحہ پر پاکستان کی مہر لگی ہوئی ہے