جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں سفاک شوہر بیوی کی ناک کاٹ کر فرار !

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت کے صوبے اترپردیش میں ایک شوہر نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی۔ برطانوی اخبار کے مطابق شاہ جہاں پور شہر کے 27 سالہ سنجیو راٹھور اور 25 سالہ کملیش کی شادی 8 سال پہلے ہوئی تھی۔ اس دوران راٹھور کی جانب سے مطالبہ ہوتا رہا کہ شادی کے موقع پر طے کی جانے والی جہیز کی 50 ہزار روپے کی رقم اسے ادا کی جائے۔ تاہم کملیش کے گھر والے اپنی شدید غربت کی وجہ سے ایسا کرنے میں ناکام رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راٹھور کو شراب پینے کی عادت تھی۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ لڑتا جھگڑتا رہتا تھا اور اکثر مار پیٹ کے دوران کملیش کو ناک کاٹ دینے کی دھمکی دیتا تھا۔واقعے کے روز بھی راٹھور نشے میں دھت گھر پہنچا تو کملیش رات کا کھانا بنا رہی تھی۔ راٹھور پہلے تو چیخا چلایا اور پھر اچانک سے اپنے بھائی کے ساتھ کملیش پر حملہ کردیا۔ اس نے پہلے بیوی کو قابو کر کے حرکت کرنے سے روک دیا اور پھر چاقو کے ذریعے اس کی ناک کاٹ ڈالی۔ راٹھور یہ کہتے ہوئے جائے واقعہ سے فرار ہو گیا کہ تم اب اسی بھیانک چہرے کے ساتھ زندگی گزارو گی۔کملیش کے گھر والے اس کو لے کر فوری طور ہسپتال پہنچے مگر ڈاکٹر کٹی ہوئی ناک کا کچھ نہیں کر سکے اس لیے کہ کملیش کا شوہر راٹھور اپنی بیوی کی کٹی ہوئی ناک کا حصہ اپنے ساتھ لے کر فرار ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…