سری نگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر،مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بھیانک نتیجہ،بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر صرف چار حملہ آور اور کتنے بھارتی فوجی مارے گئے؟تعدادحد سے آگے بڑھ گئی،تفصیلات کے مطابق انڈیا کے زیرانتظام کشمیر شمالی قصبے اْڑی میں انڈین فوج کے ہیڈکوارٹر پر مسلح حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد17ہوگئی ہے،شمالی کشمیر میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان لائن آف کنٹرول کے قریب ضلع بارہ مولا کے قصبے اْڑی میں انڈین سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان تصادم پانچ گھنٹوں تک جاری رہا۔ انڈین فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں چار مسلح حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔جموں میں مقیم بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ترجمان نے حملے میں 17 فوجی اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔گذشتہ 14 سال میں بھارتی فوج پر ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے اور بعض اطلاعات کے مطابق یہ اسے ایک فدائی حملہ قرار دیا جارہا ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ سرینگر سے شمال کی جانب 105 کلومیٹر دْور واقع اْڑی قصبہ میں واقع بھارتی فوج کے برگیڈ ہیڈکوارٹر میں اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بجے کیا گیا۔ واضح رہے اْڑی سے لائن آف کنٹرول صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔سرینگر میں تعینات فوج کی 15 ویں کور کے ترجمان کا الزام ہے کہ ’جدید ہتھیاروں سے لیس یہ حملہ آور چند روز پہلے ہی ایل او سی عبور کر کے بھارتی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔‘