ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال سعودی عرب میں حج کے دوران شہید ہونے والے حجاج کرام کی تعداد 54 ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں بیس خواتین، جب کہ 34 مرد شامل ہیں۔اے پی پی کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے دوران طبی موت سے مرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 54 ہے، مرنے والوں میں بیس خواتین، جب کہ 34 مرد شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق 545 معاون حجاج کی 131228 شکایات کا رواں سال 2016 میں ازالہ کیا گیا، حج کے دوران حجاج کی مدد اور دیگر مسائل کے حل کیلئے دو سو پچاس ملازمین موجود رہے، جب کہ طبی سہولیات کی فراہمی اور میڈیکل مشن کیلئے چار سو پچاس افراد نے خدمات سرانجام دیں۔حج کے دوران وزارت کی جانب سے معذور اور ضعیف افراد کیلئے چار سو ویل چیئرز کا بھی انتظام کیا گیا۔