بیجنگ(آئی این پی)کمیونسٹ پارٹی آف چین کی مرکزی کمیٹی کے نائب وزیر لی جون نے کہا ہے کہ چین پاک چین اقتصادی راہداری کو کسی صورت بھی ناکام نہیں ہونے دے گا-۔انہوں نے افغان امن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین کی یہ خواہش ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے،چین افغان قیادت میں ہونے والے امن عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے،چین اور پاکستان کی افغانستان میں امن کیلئے کاوشیں خوشحالی کو یقینی بنائیں گی۔رپورٹ نے مطابق خطے میں خوشخالی کے لئے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بہت ضروری ہے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چین کی مرکزی کمیٹی کے نائب وزیر لی جون نے کہاکہ بھارتی تحفظات اپنی جگہ لیکن ہم پاک چین اقتصادی راہداری پرکوئی بات قبول نہیں کی جائے گی ۔ان کاکہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے سب خطے کے سب ملک فائدہ اٹھائیں جس سے ان ممالک کے معاشی مسائل حل ہوجائینگے ۔-رپورٹ کے مطابق لی جون نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستانی اور چینی قوم کے شاندار مشترکہ مستقبل کی ضمانت ہے،چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی موثر تکمیل سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بننے میں معاونت فراہم کرتا رہے گا،باہمی تعاون اور تبادلوں کے فروغ سے دونوں اقوام کا فائدہ ہے،اسٹریٹجک شراکت داری اہداف کے حصول کیلئے ناگزیر ہے،راہداری منصوبہ کے آسان اہداف کو پہلے جبکہ مشکل اہداف کو بعد میں حاصل کیا جائیگا تاکہ اسے بروقت مکمل کیا جاسکے،رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ راہداری منصوبہ کے بارے میں عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی اہمیت کے بارے میں معلومات عوام تک پہنچائی جاسکے اقتصادی راہداری ایک عظیم سرمایہ کاری ہے،جسے باہمی تعاون کے تحت چین نے پاکستان میں شروع کیا ہے،اس منصوبہ سے پاکستان اور چین کو بیش بہا فوائد حاصل ہوں گے اور یہ دونوں اطراف عوام کے معیارزندگی کو بہتر بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا راہداری منصوبہ کے حوالے سے فعال مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام اس کے نتائج اور فوائد سے آگاہی حاصل کرے،راہداری منصوبہ سے خطے میں معاشی شرح نمو اور انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کو فروغ مل رہا ہے،یہ ون بیلٹ ون روڈ کا علمبردار منصوبہ ہے جس میں توانائی،انفراسٹرکچر،صنعتی شعبہ کی تعمیر و ترقی اور آزادانہ تجارتی زونز کا قیام شامل ہے،راہداری منصوبہ چین کی دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ سازی قائم کرے گا،پاکستان اور چین ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے حالیہ دورے پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ کمیونسٹ پارٹی آف چین کے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلقات مستحکم ہیں