منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

’’تاریخ رقم ہو گئی‘‘ امریکہ میں پہلی بار مسلمان امریکی وفاقی جج نامزد تعلق کس ملک سے ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تاریخ رقم ہو گئی۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے امریکی تاریخ میں پہلی بار مسلمان جج کو امریکی وفاقی جج کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ صدر اوبامہ نے عابد قریشی کی نامزدگی کے وقت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں ایسے شخص کو نامزد کر رہا ہوں جو امریکی ڈسڑکٹ کورٹس میں اپنی خدمات ایمانداری سے سرانجام دے گا، مجھے امید ہے کہ وہ امریکی لوگوں کی خدمت اور انصاف کی فراہمی میں کامیاب رہیں گے‘‘۔وائٹ ہاؤس کے مطابق عابد قریشی کی نامزدگی کو سینٹ میں بھجوادیا گیا ہے۔ کانگریس کی منظوری کے بعد عابد قریشی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں جج ہوں گے۔عابد قریشی پاکستانی نژاد مسلمان امریکی ہیں اور وہ امریکی تاریخ میں پہلی بار امریکی وفاقی جج کے عہدے پر فرائض سر انجام دینے والے مسلمان ہیں۔
عابد قریشی کی باراک اوبامہ کی جانب سے پہلے مسلمان امریکی وفاقی جج کی نامزدگی پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے روایتی منافرت پر مبنی بیان جاری کیا کہ ایک مسلمان وفاقی جج اپنے عہدے سے انصاف نہیں کر سکے گا۔عابد قریشی نے اپنی کیئریئر کی توانائیاں لاتھم نامی قانونی فرم میں صرف کیں اور 2006 میں وہ اس کے پارٹنر بن گئے۔ مزید ترقی کرتے ہوئے عابد قریشی 2012 ء میں اسی فرم کی پروبونو کمیٹی کے ہیڈ بن گئے۔ عابد قریشی پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ عابد قریشی نے 1993 ء میں کورنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور ہارورڈ لاء سکول سے 1997 ء میں قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وکیل بن گئے۔ امریکی وفاقی جج کے عہدے پر ان کے مقابل معروف قانون دان سٹیون بونیل اور ایریکا ولیمز ہیں۔ اگر سینیٹ سے عابد قریشی کی امریکی وفاقی جج کے عہدے کی منظوری ہو جاتی ہے تو وہ امریکی وفاقی جج روز میری کولیئر کی جگہ لیں گے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…