منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی شہری امریکہ سے پاکستانی فوج کے لئے کیا لاتے ہوئے پکڑا گیا ؟ امریکی عدالت نے سزا سنا دی

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
Long time
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک پاکستانی شہری کو پاکستانی فوج کے لئے فوجی آلات کی سمگلنگ کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سناد ی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر ررساں ادارے رائیٹرز کے مطابق پاکستانی شہری سید وقار اشرف امریکہ میں جائیروسکوپ کی خریداری اور غیر قانونی طور پر پاکستان لے جانے کی کوشش کر رہا تھا جس کے الزامات ثابت ہونے پر امریکی عدالت نے اسے 33 ماہ کی سزا سنائی ہے ۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سید وقار ان آلات کو پاکستان لے جارہا تھا تاکہ یہ آلات پاک فوج استعمال کر لے۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی کہ یہ آلات واقعی پاک فوج کے لئے سمگل کئے جارہے تھے یا ان کا مقصد کوئی اور تھا۔ امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ سید وقار نے شیل کمپنی سے آلات خرید کر انہیں بیلجیئم کے راستے پاکستان پہنچانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ سید وقار کو گزشتہ برس 26 اگست کو امریکی محکمہ داخلہ ، امیگریشن اور کسمٹمز انفورسمنٹ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن (ایچ ایس آئی ) کی درخواست پر بیلجئم کے دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا تھا جہاں160بتایا جاتا ہے کہ وقار اشرف ان آلات کو وہاں معائنے کے بعد پاکستان بھجوانے والا تھا۔ محکمہ انصاف کے مطابق اس سے قبل ہوم لینڈ سیکیورٹی انوسٹی گیشن نے وقار اشرف کی سرگرمیوں کی خفیہ طور پر تفتیش بھی کی جس کے بعد بلیجئم کی وفاقی پولیس نے بھی تحقیقات کیں جن کے نتیجے میں وقار اشرف پر الزامات ثابت ہو گئے جس کے نتیجے میں نیشنل سیکریٹری کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جون پی کارلن اور امریکا کے ڈسٹرکٹ ایریزونا کے اٹارنی ایس لیونارڈو نے یکم ستمبر کو وقار اشرف کو 33 ماہ کی سزائے قید دینے کا اعلان کر دیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…