اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کی حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے متعدد واقعات کو وقوع پذیر ہونے سے روکنے میں معاونت پر سعودی عرب کے کردار کی تحسین کی ہے اور کہا ہے کہ ریاض کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات نے جرمنی کو دہشت گردی کی خوفناک سازشوں سے بچانے میں مدد کی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کہ ترجمان سوسن شبلی نے برلن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ہمارے اداروں نے کارروائیاں کرکے دہشت گردی کی کئی سازشیں ناکام بنائیں اور ملک کو دہشت گردی کے خوف ناک حملوں سے بچایا ہے،ادھر جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان نے سعودی عرب کی طرف سے انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے پر ریاض حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کی روشنی میں ان کے اداروں نے دہشت گردی کی کئی سازشیں ناکام بنائی ہیں۔
سعودی عرب نے کئی بار ہمیں دہشت گردوں سے بچایا, ایسے ملک نے یہ بات کہہ دی کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
10
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں