ہانگ جو(آئی این پی )کیاہونیوالا ہے؟قوم جنگ کے لئے غیر معمولی طور پر تیار رہے،چینی وزیر دفاع کے اچانک اعلان نے دنیامیں ہلچل مچادی،چین کے وزیر دفاع چانگ وان چوآن نے خبردار کیا ہے کہ علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے لئے قوم سمندروں میں کسی بھی جنگ کے لئے تیار رہے ۔ چینی وزیر دفاع نے چین کے مشرقی صوبہ جی جیانگ میں ایک دفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال کو درپیش خطرات کو جاننے کی ضرورت ہے ، خاص طور پر سمندروں میں موجود بدلتی ہوئی صورتحال پرگہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج ، پولیس اور عوام قومی سلامتی اور علاقائی خودمختاری ک دفاع کے لئے مکمل طور پر فعال ہونے کی تیاری ہیں ۔انہوں نے عوام میں قومی دفاعی تعلیم کو بھی فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔