اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب کیا ہوگا؟ افغان شہری شدید خوف و ہراس کا شکار،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)اقوام متحدہ کے افغانستان کیلئے معاون مشن نے کہا ہے کہ ماضی قریب کی نسبت افغان شہری اب خود کو کم محفوظ سمجھتے ہیں، شہری جانی نقصان کی شرح سات سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کا معاون مشن 2009 سے افغان شہریوں کے جانی نقصان پر نظر رکھے ہوئے اور اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس میں تاریخی اضافہ ہوا۔امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ماضی قریب کی نسبت اس وقت افغان شہری ملک میں خود کو کم محفوظ تصور کرتے ہیں جب کہ شہری جانی نقصان کی شرح سات سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔یہ بات پینٹاگان نے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال سے متعلق جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتائی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسے میں جب افغان حکومت آبادی کے تمام بڑے مراکز اور کلیدی مواصلات کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے مزاحم عسکریت پسندی ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرتی جا رہی ہے۔افغان شہریوں کے کیے گئے ایک سروے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ہاں سلامتی کا تصور اس وقت سب سے کم شرح پر ہے۔ 42 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ اس وقت سلامتی صورتحال 1996 سے 2001 تک طالبان کے دور حکومت سے بھی زیادہ خراب ہے۔افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کا معاون مشن 2009 سے افغان شہریوں کے جانی نقصان پر نظر رکھے ہوئے اور اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس میں تاریخی اضافہ ہوا۔مشن نے متنبہ کیا تھا کہ گنجان آباد علاقوں تک پہنچنے والی لڑائی اور خودکش حملوں کی وجہ سے رواں سال کے پہلے حصے میں شہری جانی نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں وائٹ ہاؤ س نے طالبان کے خلاف کارروائیوں کے لیے افغانستان میں موجود اپنے فوجیوں کو مزید اختیارات تفویض کیے تھے۔ ان اختیارات کی درخواست امریکی فوجی کمانڈروں نے کی تھی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…