پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

صرف میں حل کرسکتاہوں، لاہور دھماکے پر ٹرمپ کا بیان

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ ‘صرف وہ ہی اسے حل کرسکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ، جو اپنی صدارتی مہم کے دوران مسلم مخالف بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، لاہور دھماکے کے بعد بھی پیچھے نہ رہے اور انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ‘مسیحی خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے ایک اور ‘بنیاد پرست حملے کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ صرف وہ ہی یہ مسئلہ حل کرسکتے ہیں، تاہم انھوں نے ‘مسئلے کی وضاحت نہیں کی۔واضح رہے کہ ری پبلکن امیدوار نے نہ تو لاہور دھماکے کی مذمت کی اور نہ ہی اس پر افسوس کا اظہار کیا۔گذشتہ روز لاہور کے اقبال ٹاؤن میں واقع پارک میں خودکش حملے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوئے۔یہ دھماکا پارک کے اُس حصے میں ہوا جہاں بچوں کے جھولے نصب تھے، دھماکے کے نتیجے میں مرد و خواتین سمیت 25 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔اس دھماکے کے بعد دنیا بھر سے سیاسی شخصیات اور سلیبرٹیز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔واضح رہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور ہیں. حال ہی میں صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثے کے حوالے سے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی اس بات پر قائم ہیں کہ اسلام ہم سے نفرت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف ’شدت پسند‘ امریکا سے نفرت کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں کہ عالمِ اسلام کی اکثریت امریکا سے سخت نفرت کرتی ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں، جن پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ایک بیان میں انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے متنازع بیانات پر نہ صرف دنیا بھر بلکہ امریکا کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ڈیموکریٹک رہنماؤں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو امریکا کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔دوسری جانب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مسلسل بیانات پر کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ڈونلڈ ٹرمپ کو عیسائیت سے خارج بھی قرار دے چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…