استنبول(نیوزڈیسک) ترک جنگی طیاروں نے شام کیساتھ سرحدپر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالا نامعلوم طیارہ مارگرایا۔ ترک ملٹری حکام کے مطابق نامعلوم طیارے کی سرحد کے قریب نشاندہی ہوئی ہے اورمارگرانے سے پہلے قانون کے مطابق اسے تین مرتبہ خبردارکیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارگرایاجانیوالا طیارہ ڈرون تھا، شام کی حکومت بھی ڈرون طیاروں کے استعمال سے متعلق مشہور ہے جبکہ امریکی اتحاد بھی داعش کیخلاف ڈرون طیارے استعمال کررہاہے جبکہ دوملین سے زائد شامی باشندے گزشتہ چارسالوں میں تنازعات کی وجہ سے ترکی منتقل ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل ترکی نے روس کو بھی خبردارکیاتھا اور بتایاتھاکہ حال ہی میں شام میں فوجی کارروائی کا آغاز کرنیوالے روس کے طیاروں نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر نیٹوحکام نے بھی توجہ دی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں