ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت: ہندوﺅں کے تہوار میں مسلمانوں کی شرکت پر پابندی عائد

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی علاقے ’کچھ‘ میں نوراتری کے موقع پر آنے والی ہندو لڑکیوں کی حفاظت کے نام پر ’گربہ‘ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سخت گیر جماعت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔9 روز تک جاری رہنے والا نوراتری کا تہوار ہندو دیوی ’درگاہ ماں‘کے احترام میں ہر سال منایا جاتا ہے جس کے دوران نوجوان روایتی ملبوسات پہن کر رقص کرتے ہیں۔نوراتری پر بھارت کے مختلف علاقوں میں جشن منایا جاتا ہے جبکہ عیسائیوں اور مسلمانوں کی جانب سے بھی اس میں حصہ لینا عام بات ہے۔ہندو یووا سنگٹھن کے صدر جو وشوا ہندو پریشد کے سربراہ بھی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ تقریب میں شامل ہونے سے قبل تمام افراد پر گائے کا پیشاب چھڑکا جائے گا جبکہ ان کے ماتھے پر تلک بھی لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ایسا کرنے میں ہچکچائے گا تو اسے تقریب میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ سال بھی دیگر مذاہب کے لوگوں کے شامل ہونے پر پابندی عائد کی تھی تاہم اس سال پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مانڈوی میں ہندو اور مسلمان دہائیوں سے پرامن انداز میں رہ رہے ہیں جہاں ہندو روزہ رکھتے ہیں جبکہ مسلمان گنیش چتھرتھی میں حصہ لیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی پابندیوں سے ماحول خراب ہوتا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…