کابل (نیوز ڈیسک)افغان طالبان کے مابین اختلاف ختم کرنے کےلئے قائم سرکردہ علما کی کمیٹی نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی کوششیں معطل کر دی ہیں۔گذشتہ جولائی میں طالبان تحریک کے بانی امیر ملا محمد عمر کی موت کے اعلان کے بعد جب ملا اختر منصور کی بطور امیر تقرری کا اعلان کیا گیا تو بعض طالبان حلقوں کی جانب سے نئی قیادت کی مخالفت کی گئی۔اختلافات کو ختم کرنے اور افغان طالبان کی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کےلئے بعض علما سرگرم ہوگئے تھے۔بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے افغان علما پر مشتمل اس کمیٹی کے ترجمان عبداللہ منصور نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئی ہیں۔ جب تک فریقین میں سے کوئی دوبارہ رابطہ نہیں کرتا یا مدد نہیں مانگتا ہم اس وقت تک اپنی سرگرمیاں روک رہے ہیں۔سابق امیر ملا محمد عمر کی موت کے بعد ان کے بیٹے ملا محمد یعقوب اور بھائی ملا عبدالمنان نے ابتدائی مخالفت کے بعد ملا منصور کی بیعت کر لی تھی تاہم طالبان کے اندر بعض حلقے اب بھی ان کے طریقہ انتخاب سے مطمئن نہیں ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ملا اختر منصور کے مخالفین مذاکرات کی ناکامی کے بعد جلد نئی تنظیم کا اعلان کریں گے۔اس بارے میں عبدللہ منصور نے کہاکہ علما کا واحد ہدف اتفاق و اتحاد ہے لہٰذا وہ اس جیسے کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہوں گے۔ملا حسن رحمانی، ملا عبدالقیوم ذاکر، ملا محمد رسول، ملا عبدالرزاق اور حمد اللہ کا شمار ملا منصور کے مخالفین میں کیا جاتا ہے۔ترجمان کے مطابق ملا منصور کے کہنے پر مخالفین سے شرعی اختلافات یا مطالبات کی فہرست مانگی گئی تھی، مگر بعد میں ملا منصور نے مخالفین کے مطالبات مسترد کر دئیے۔اس کے بعد علما نے سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ انھیں جو ذمہ داری سوپنی گئی تھی وہ انھوں نے نبھا دی ہے۔علما کمیٹی نے طالبان پر زور دیا ہے کہ باہمی اختلافات ختم کر کے مشترکہ دشمن پر توجہ دیں۔
علماءکمیٹی نے ناکامی کااعتراف کرلیا- کوششیں معطل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































