پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایسے بات کرتے ہیں آزاد ملک! چین نے امریکہ کو زوردار جواب دیدیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک) بحرجنوبی چین میں چین کی طرف سے مصنوعی جزیرہ بنانے اور اس پر بھاری فوجی تنصیات سے امریکہ کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور امریکی حکام آئے روز اس کے خلاف کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑتے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک امریکی فوجی کمانڈر نے اپنی حکومت کو تجویز دی کہ امریکی بحری بیڑوں اور جنگی جہازوں کو چین کے اس مصنوعی جزیرے کے انتہائی قریب جا کر پٹرولنگ کرنی چاہیے۔ امریکی کمانڈر کی اس تجویز پرچین کی طرف سے بھی امریکہ کو ایک زوردار پیغام دے دیا گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فوجی کمانڈر کی اس بات پر انہیں شدید تحفظات لاحق ہو گئے ہیں۔چین نے امریکہ کو باور کرا دیا ہے کہ اس مصنوعی جزیرے اور اس کے آس پاس موجود دیگر جزیرے چین کی ملکیت ہیں اور یہ اس کی خودمختاری کا معاملہ ہے جس پر امریکی کمانڈر نے انگلی اٹھائی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز رانی کی آزادی کے نام پر کسی کو بھی اپنی خودمختاری اور سکیورٹی سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو محتاط طریقے سے اور پوری سنجیدگی سے بولنا چاہیے اور کام کرنا چاہیے اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ چین کی خودمختاری اور دفاعی مفادات کا مکمل احترام کرے اور ایسے کسی بھی اشتعال انگیز کام سے باز رہے اور ایسا کوئی بھی خطرہ مول نہ لے۔واضح رہے کہ چین امریکہ تعلقات میں یہ تلخی ایسے موقع پر پیدا ہو رہی ہے جب چینی صدر ژی جن پنگ پیر سے امریکہ کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…