اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان رینجرز کے وفد پر واضح کیا کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، بھارتی وزیر داخلہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر دا خلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر کوئی پہلی گولی چلائے گا توہم جوابی گولیاں شمار نہیں کریں گے ، ’چھیڑیں گے نہ چھوڑیں گے ‘ ، پاکستان رینجرز کے وفد پر واضح کیا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا ، ہے اور رہے گا۔ بھارتی اخبار ”دی ہندو“ نے خبررساں ادارے کے حوالے سے لکھا کہ راج ناتھ نے کہا کہ اگر بھارت پر کسی نے پہلی گولی چلائی تو بھارت جواب دینے میں پس وپشت سے کام نہیں لے گا۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق ، بھارت ہمیشہ اپنے ہمسائے ممالک کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور کسی کو پریشان نہ کرنے کی اس کی پالیسی جاری ہے لیکن اگر ڈسٹرب کیا گیا تو بھارت حملہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔ پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر راج ناتھ نے کہا کہ انہوں پاک رینجرز اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا کہ کشمیر ہمیشہ سے بھارت کا اٹوٹ انگ تھا اور ابھی بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا اور اگر کشمیر پر بات کرنے کی آپ کی خواہش ہے تو صرف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر (آزاد کشمیر) پر بات ہوگی، مقبوضہ کشمیر پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی وفد کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ تم ہمارے فوجیوں پر گولی چلاتے ہو پھر ہم جوابی کارروائی کرتے ہیں کیوں نہ ہم دونوں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے اکھٹے جنگ کریں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کو اپنی23ہزار کلومیٹر کی طویل سرحد کی حفاظت کا ایک چیلنج تھا ، جو اب اچھی طرح محفوظ ہے۔ انہوں نے بڑے اعتماد سے دعویٰ کیا کہ بھارت آئندہ دس سے پندرہ برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا ، بھارت امریکا اور چین کے ساتھ ساتھ ایک بڑی معیشت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اسلام کے تمام 72فرقے موجود ہیں، یہی بات عیسائیت اور بدھ مت کے لئے لاگو ہوتی ہے۔وہ بھوپال میںقومی سلامتی، چیلنجز اور حکمت عملی کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ بھارتی اخبار” ٹائمز آف انڈیا“ وزیر داخلہ کا آئندہ ہفتے پاک اور چین کے ساتھ سرحد پر دورہ طے تھا جسے بی جی پی کے اجلاس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔اب یہ دورہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…