پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر ، گوشت کی فروخت پر پابندی ، بی جے پی کے رہنما نے سب کو حیران کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ کی جانب سے گوشت کی فروخت پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف ہونے والے احتجاجی سلسلوں سے مجبور ہو کر بھارتیہ جنتہ پارٹی (پی جے پی) کے جنوبی کشمیر کے رہنما نے بیف پارٹی منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق خورشید احمد ملک کے مطابق دعوت کا مقصد ہندوو¿ں اور مسلمانوں کے درمیان مذہبی رواداری کا پیغام دینا ہے۔بی جے پی رہنما نے بتایاکہ انھوں نے ایک بیف پارٹی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس میں ہندو اور مسلمان دونوں کو ہی شرکت کی دعوت دی گئی مسلمانوں کو گوشت اور ہندوو¿ں کو سبزی سے بنے ہوئے کھانے پیش کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ دعوت مذہبی رواداری، بھائی چارے اور سیکولرازم کا پیغام دے گی 2014 کے عام انتخابات میں ناکام ہونے والے پی جے پی کے رہنما نے کہا کہ سیاست کے علاوہ میں ایک مسلمان بھی ہوں اور میں اپنے مذہب پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا بالکل بھی نہیں۔بیف پارٹی کےلئے بی جے پی سے اجازت لینے کے سوال پر خورشید احمد ملک نے کہاکہ کیا ان کو مسجد جانے اور نہ جانے کے لیے پارٹی سے پوچھنا پڑے گا؟ پارٹی کا ان دعوت سے کوئی تعلق نہیں ۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد اپنے لوگوں خاص طور پر مسلمانوں کوکو مضبوط کرنا ہے واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کشمیر کی ہائی کورٹ کی جانب سے ایک پٹیشن کی سماعت کے دوران گوشت کی فروخت پر پابندی لگادی گئی اور ساتھ ہی انتظامیہ کو اس پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم بھی دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…