ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپ میں پناہ گزینوں کی آمد،براک اوباما نے پیش گوئی کردی

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر نے کہا کہ بہت سی ریاست اپنے عوام کا خیال رکھنے میں ناکام ہو رہی ہیں اس لیے پناہ گزینوں کو مسئلہ کئی دہائیوں تک جاری رہے گا۔امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ یورپ میں پناہ گزینوں کی حالیہ لہر صرف یورپی مسئلہ نہیں یہ عالمی مسئلہ ہے۔یہ بات انھوں نے میری لینڈ میں فورٹ مئیڈ میں ایک تقریب کے دوران کہی جہاں صدر نے دنیا بھر میں تعینات امریکی فوجیوں کے سوالوں کے جواب دئیے جو انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور سیٹلائٹ وڈیو کے ذریعے پوچھے تھے۔یہ تقریب 11 ستمبر 2001ءکو امریکہ میں ہوئے دہشت گرد حملوں کے 14 سال پورے ہونے پر منعقد کی گئی تھی۔صدر اوبامانے کہاکہ پناہ گزینوں کا موضوع رواں ماہ کے اواخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی زیر بحث آئے گا اور رہنماو¿ں کو چاہیے وہ اس مسئلے کے بین الاقوامی ردعمل میں کسی موثر حکمت عملی کے بارے میں سوچیں۔کوئی ایک ملک ان مسائل کو اکیلا حل نہیں کرسکتا۔ دنیا کا ایک اہم اتحاد ہونے کے ناطے نیٹو کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صدر نے کہا کہ پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کا واحد راستہ اس مسئلے کے جڑ تک پہنچنا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…