امیگریشن کو کنٹرول کیا گیا تو مستقبل میں اس سے خود پاکستانیوں کے بچے بھی متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25/30سال پہلے انگریزیہ محسوس کرتے تھے کہ امیگرنٹس ان کی ملازمتیں لے رہے ہیں اب پاکستانی کمیونٹی بھی یہ محسوس کررہی ہے کہ بہت زیادہ امیگریشن کی وجہ سے وہ خود بھی متاثر ہورہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بچوں کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔ مانچسٹر کی کاروباری شخصیت اور کمیونٹی رہنما امجد مغل نے بتایا کہ برطانیہ میں اوسط تنخواہ13سے14ہزار پونڈ ہے اور اس پر مستعار یہ کہ بیروزگاری بھی عروج پر ہے۔ ایسے میں پاکستانی خاندانوں کو جوڑنے کے لیے خصوصی رعایت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ18ہزار6سو پونڈ کی شرط غیر منصفانہ ہے اس سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ٹارگٹ کرنا درست نہیںہے، حکومت اس فیصلے کو واپس لے