میڈرڈ(نیوز ڈیسک) مڈل ایسٹ اور افریقہ سے ہجرت کرکے یورپ آنے والے پناہ گزینوں کی مدد میں اسپینش فٹبال کلب رئیل میڈرڈ بھی شامل ہوگیا، ٹیم نے اس مقصد کیلیے ایک ملین یورو عطیہ دینے کا اعلان کردیا، وہ یہ رقم ان افراد کیلیے ملک میں مختلف منصوبوں میں فراہم کرے گا۔اعلامیے میں کہا گیاکہ سپین کے مہمان بننے والے پناہ گزینوں کی مدد کیلیے رئیل میڈرڈ ایک ملین یورو امداد دے گا، یہ امداد کلب کی فلاحی سرگرمیوں کیلیے عزم کا حصہ ہوگی، ہم جنگ اور موت کے خوف سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر یہاں آنے والے ان مردوں، عورتوں اور بچوں کی مدد کریں گے،کلب مہاجرین کے بچوں کیلیے اسپورٹس کٹس بھی فراہم کرے گا۔ دوسری جانب جرمن کلب بائرن میونخ بھی اس کام میں پیش پیش ہے، ٹیم نے جرمنی آنے والے پناہ گزینوں کے لیے تربیتی کیمپ لگانے اور7 لاکھ 30 ہزار پاؤ نڈز امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔یورپ میں بہت سے تارکین وطن کے آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بائرن میونخ فٹبال لیگ کا چیمپئن ہے، اس نے بچوں کو خوراک، جرمن زبان سکھانے اور فٹبال کھیلنے کا سامان فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ فٹبال کلب کے سی ای او کارل ہینز رومینیگی نے کہاکہ بائرن پناہ گزینوں کی مدد کرنے کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتا ہے۔بائرن میونخ نے آگزبرگ کیخلاف اپنے اگلے ہوم میچ میں پناہ گزینوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے،12 ستمبر کو شیڈول اس میچ میں کھلاڑی میدان میں ایک جرمن اور ایک پناہ گزین بچے کا ہاتھ تھامے میدان میں اتریں گے، دریں اثنا بائرن میونخ کے حریف کلب بورسیا ڈورٹمنڈ نے گذشتہ جمعرات کو ناروے کے فٹبال کلب آڈ کیخلاف منعقدہ میچ220 پناہ گزینوں کو دیکھنے کی دعوت دی تھی۔
پناہ گزینوں کی امداد،رئیل میڈرڈ1ملین یوروعطیہ دے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































