ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام مخالف دستاویزی فلم کے ڈسٹری بیوٹر کا قبول اسلام

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹرڈیم(نیوزڈیسک) اسلام کے خلاف دستاویزی فلم فتنہ کی ڈسٹری بیوشن کرنے والے ہالینڈ کے شہری آرنو نے اسلام قبول کرلیا۔ یہ قصہ ہے اس شخص کا جس نے اسلام کے خلاف دستاویزی فلم فتنہ کی ڈسٹری بیوشن کی ، جو نیدر لینڈ کی اسلام مخالف جماعت پارٹی فار فریڈم کا سرگرم رکن تھا، اسلام کی کڑی مخالفت اس جماعت کے بنیادی نظریات میں سے ایک ہے، اسی جماعت کے سربراہ کی تقسیم کردہ شیطانی فلم نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات بھڑکائے، ایسی جماعت سے تعلق رکھنے والے اور مسلمانوں کے خلاف سرگرم شخص کا مسلمان ہونا اپنی جگہ خود ایک معجزہ ہے، اسلام کی سچائی نے اس آدمی کو یکسر بدل دیا جسے دنیا آرنو ۔ وان ۔ ڈورن کے نام سے جانتی ہے۔ آرنو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام کے متعلق کئی منفی باتیں سنی تھیں، محض تجسس کی خاطر انہوں نے اپنے علاقے کی مسجد میں جانا شروع کردیا اور یہیں سے اسلام کے متعلق ان کی دلچسپی بڑھتی گئی ۔ حق کی تلاش کا سفر آرنو کے اسلام قبول کرنے پر ختم ہوا ۔ آج وہ یورپین دعوۃ فائونڈیشن کا صدر ہے جس کا کام غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینا ہے۔ اس کے علاوہ آرنو یورپ میں کینیڈین دعوہ ایسوسی ایشن کے سفیر بھی ہیں ۔ ایک سال بعد ہی ان کے بیٹے پر بھی اسلام کی حقانیت واضح ہوگئی اور اس نے دبئی میں کلمہ شہادت پڑھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد آرنو کے بیٹے کا نام اسکندر امین رکھا گیا۔ اسکندر کا کہنا ہے کہ اس کے والد اسلام قبول کرنے کے بعد پُرسکون ہوگئے تھے۔ تب اسے احساس ہوا کہ اس مذہب میں کچھ نہ کچھ ہے ۔ پھر اس نے قران پاک کا مطالعہ شروع کیا اور مذہبی اسکالرز کے لیکچر سننے شروع کیے۔ اسکندر کے کالج کا مسلمان دوست یونس بھی اُس کے لیے رول ماڈل بنا ۔ اسکندر کا کہنا ہے کہ یونس کو دیکھ کر اسے اندازہ ہوا کہ مسلمان حقیقت میں کیسے ہوتے ہیں۔ آرنو اور اس کے بیٹے کی مثال نہ صرف اسلام کی حقانیت کا ثبوت ہے بلکہ یہ بات بھی سچ ثابت کرتی ہے کہ بےشک بندوں کے دل اللہ کے ہاتھ میں ہیں ، وہ جب چاہتا ہے انہیں بدل دیتا ہے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…