ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

’ایران جوہری معاہدے پر امریکی صدر کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں‘سعودی عرب

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے کہا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما کی یقین دہانی سے وہ خوش ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جوہری معاہدے سے خلیجی ممالک کو خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔ امریکی صدر براک اوباما اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ملاقات کے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک مطمئن ہے کہ عالمی طاقتوں کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایران اپنے اوپر عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد اپنے ’مذموم مقاصد‘ کے بجائے اپنی تعمیر و ترقی پر توجہ دے گا۔اس سے قبل جنوری میں تخت سنبھالنے کے بعد امریکہ کے پہلے دورہ کرنے والے شاہ سلمان نے واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات میں ایران سے جوہری معاہدے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ سعودی بادشاہ ایک ایسے وقت امریکہ کے دورے پر پہنچے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔خلیجی ممالک کو خدشات ہیں کہ ایران پر پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں وہ خطے میں عسکریت پسند تنظیموں کی مدد میں اضافہ کر دے گا اور یہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔امریکی صدر براک اوباما نے ملاقات میں سعودی بادشاہ پر دیا کہ وہ یمن میں امدادی تنظیموں کو بغیر کسی رکاوٹ کام کرنے کی اجازت دیں۔سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب صدر اوباما نے شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی تھی اور اس کے بعد اس میں مزید تناؤ اس وقت آیا جب انھوں نے ایران سے جوہری معاہدے کی حمایت کی۔
سعودی عرب کو خوف ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں آخر کار ایرانی جوہری بم بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اس سے پہلے مئی میں سعودی بادشاہ سلمان نے امریکہ کے کیمپ ڈیوڈ میں خلیجی ممالک کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی اور ان کے اس اقدام کو امریکی صدر کی سرزنش کے طور پر دیکھا گیا تھا۔امریکی انتطامیہ نے اس عہد کا عزم کیا ہے کہ وہ ایران کو جوہری معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کا پابند بنائیں گے اور ایران کی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔امریکہ نے خیلج میں اپنے اتحادیوں کو یقین دہانی کی کوششوں کے تحت ان کے ساتھ دفاعی میزائل نظام پر کام شروع کیا ہے۔ انھیں خصوصی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، ہتھیاروں کی منتقلی کی اجازت دی ہے اور سائبر سکیورٹی کو بہتر کیا ہے۔ اس کے علاوہ وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں کی جا رہی ہیں اور ایران کی جانب سے اسلحے کی غیر قانونی ترسیل کو روکنے کے لیے سمندری سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بدھ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم اپنے خلیجی اتحادیوں کی ان کی ضرورت کے مطابق سیاسی اور فوجی مدد کرنے کے موقف پر قائم ہیں۔امریکی انتظامیہ کے سینیئر اہلکار نے نیویارک ٹائمز اخبار کو بتایا کہ سعودی عرب کو خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی تنظیم اور یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔اس معاہدے میں ترجیح امریکی ایف 15 جنگی جہازوں کے میزائلوں کو دی جائے گی۔دوسری جانب حقوق انسانی اور امدادی تنظیموں نے یمن میں سعودی اتحاد میں جاری فوجی کارروائیوں کی حمایت کرنے پر امریکہ پر تنقید کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے اندر انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر متعدد بار خدشات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…