وزیر توانائی کے مطابق اس وقت مذکورہ خطے میں سالانہ پانچ کروڑ اسی لاکھ ٹن تیل نکالا جاتا ہے، مستقبل میں تیل کی پیداوار بڑھا کر گیارہ کروڑ اسی لاکھ کر دی جائے گی، مطلب یہ کہ تیل کی پیداوار دوگنا ہو جائے گی۔ الیکساندر نوواک نے کہا کہ اس مقصد کے لئے مشرقی سائبیریا اور مشرق بعید میں ضروری انفراسٹرکچر بنایا جا رہا ہے، تیل پائپ لائنیں بنائی جا رہی ہیں اور نئی بندرگاہیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔