تہران(نیوزڈیسک)ایٹم بم بنانا مسئلہ نہیں،ایرانی وزیرخارجہ کے بیان نے دنیامیں تہلکہ مچادیا،ایرانی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ صیہونی لابی کی ایرانوفوبیا پالیسی ناکام ہوگئی ہے، اٰیٹم بم بنانامسئلہ نہیں مگرہم ایسانہیں چاہتے،ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہاکہ امریکی کانگریس میں جامع مشترکہ ایکشن پلان کو منظور ہونے سے روکنے کے لئے صیہونی لابی کی انتھک کوششوں کے باوجود ، صیہونی لابی کی ایرانو فوبیا کی پالیسی اب بے کار ہو چکی ہے،ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حالت میں امریکی پالیسیوں پر صیہونی لابی کی تاثیر ایک غیر منطقی تاثیر ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ وہ لوگ( امریکی سینٹرز) ایک منطقی اور معقول فیصلہ کریں گے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے ثابت کردیاہے کہ وہ جوہری معاملے میں ایک معقول راہ حل کے حصول کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ اٰیٹم بم بنانامسئلہ نہیں مگرہم ایسانہیں چاہتے۔