منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

تین سالہ مردہ بچے کی دل دہلانے والی کہانی منظر عام پرآگئیں

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترکی کے ساحل سے مردہ حالت میں ملنے والے تین سالہ بچے کو پیش آئے المناک حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ایلان کے والد عبداللہ کردی کے مطابق سمندر میں جانے کے کچھ ہی دیر بعد ان کی کشتی لہروں کی زد میں آگئی ، اہلخانہ کو بچانے کیلئے بہت ہاتھ پاو¿ں مارے لیکن ایک نہ چلی۔ ترکی کے ساحل پر لال قمیض پہنے اوندھے منہ پڑے شامی بچے کی تصویر نے دنیا کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے ، ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا میں ایلان کی لاش کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ بچے کے والد کی جانب سے المناک حادثے کی تفصیلات نے بھی انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، عبداللہ کردی کے مطابق ان کا خاندان ترکی سے یونان جانے والی کشتی پر سوار تھا۔ سمندر میں جاتے ہی کشتی لہروں کی زد میں آگئی ، انہوں نے بیوی بچوں کو پکڑنے کیلئے بہت ہاتھ پاو¿ں مارے لیکن کچھ بھی نہ کر پائے ، تین سالہ ایلان کے ساتھ پانچ سالہ گیلپ اور ان کی ماں ریحان بھی لقمہ اجل بن گئیں۔ کینیڈا نے ڈوبنے والے بچے کے والد عداللہ کردی کو شہریت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد وہ اپنے بچے کی لاش کو دوبارہ شام لے کر جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…