ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

2022 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردینگے: مودی

datetime 4  ستمبر‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 2022 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ طلباءسے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ کامیابی کا کوئی مختصر راستہ نہیں ہے، صرف محنت سے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ اپنی ناکامیوں پر نظر رکھنے سے کامیابی کا طریقہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت صرف سیاست یا فوج میں شامل ہوکر ہی نہیں کی جاسکتی، اس کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے ذریعے اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کریں۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو ڈگری کے ذریعے نوکری حاصل کرنے سے آگے بڑھنا چاہیے اور شاعری و فن میں بھی نام بنانا چاہیے۔ انہوں نے طلبا کو ترکیب بتائی کہ اچھا مقرر بننے کے لئے پہلے اچھا سامع بنا پڑتا ہے۔ مودی نے کہا کہ نوجوانوں کو دوسروں کی مدد کرنا چاہیے، اس کے لئے کوئی قابلیت نہیں چاہیے مگر یہی کام انہیں لیڈر بنا دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…