ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

شامی مہاجرین یورپی عیسائیت کیلئے خطرہ؟

datetime 4  ستمبر‬‮  2015 |

ہنگری (نیوز ڈیسک)برطانوی اخبار گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاجرین کے حوالے سے ہنگری کے وزیر اعظم ویکٹر اوبان کا کہنا ہے کہ یہاں (ہنگری) آنے والے مہاجرین ایک بلکل مختلف مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی ثقافت بھی الگ ہے اور ان کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے اور یہ ایک اہم سوال ہے کیونکہ ہورپ کی شناخت بنیادی طور پر عیسائیت پر ہے۔خیال رہے کہ شام گزشتہ کئی سالوں سے جنگ سے متاثر ہے،لیکن گزشتہ برس شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے خودساختہ خلافت کے قیام کے اعلان کے بعد صورت حال بہت زیادہ خرب ہو گئی اور مہاجرین ہنگری کے راستے یورپ میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ہنگری کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یورپین عیسائیت بمشکل ہی یورپ کو عیسائی بنائے رکھے جو کہ ایک پریشان کن صورتحال ہے، اس لیے کہ اس کا متبادل نہیں ایسے میں سرحدوں کے دفاع کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔خیال رہے کہ شام کے مہاجرین کی یورپ ہجرت کے حوالے سے لکسمبرگ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں یورپ آنے والے مہاجرین کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ہنگری کے وزیر اعظم ویکٹر اوبان نے جرمنی کے اخبار میں لکھا ہے کہ جو کچھ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے یہ یورپ کے لیے خطرناک نتائج کا باعث ہے۔یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں ویکٹر اوبان نے کہا کہ مہاجرین کی آمد یورپ کا مسئلہ نہیں ہے یہ جرمنی کا مسئلہ ہے کیونکہ کوئی بھی ہنگری، سلواکیہ، پولینڈ میں رکنا نہیں چاہتا یہاں سے سب جرمنی جانا چاہیں گے ہمارا کام صرف ان کی رجسٹریشن ہے جس کا تقاضا ہم سے کیا گیا ہے۔دوسری جانب ہنگری کے وزیر اعظم کے اس دعویٰ کے جواب میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ مہاجرین کا مسئلہ صرف جرمنی کامسئلہ نہیں ہے۔جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق سوئزلینڈ کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جرمنی وہ کررہا ہے جو اخلاقی اور قانونی طور پر کیا جا سکتا ہے۔جینیوا کنونشن کے مہاجرین کے حوالے سے کنونشن کا حوالہ دیتے ہوئے انجیلا مرکل نے کہا کہ اس معاہدے پر صرف جرمنی نے دستخط نہیں کیے بلکہ تمام یورپی ممالک نے اس پر دستخط کیے ہیں۔واضح رہے کہ جرمنی اور فرانس نے سفارشات بھی تیار کی ہیں کہ کس طرح مہاجرین کو منصفانہ طور پر یورپ میں تقسیم کیا جائے۔فرانس کے صدر فرانسو اولاند کے دفتر سے جاری ہونے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرد ، خواتین اور ان کے خاندان جنگ سے متاثر ہیں ان کو بین الاقوامی حفاظت کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین ہنگری کے شہر بڈپست میں موجود ہیں۔جرمنی کی جانب سے مہاجرین کے لیے کیمپ بنائے گئے ہیں اور جرمنی نے مہاجرین کی بڑی تعداد کو قبول کرنے کی حامی بھری ہے لیکن یورپ کے دیگر ممالک کی جانب سے اس کی حمایت نہیں کی جا رہی، جبکہ جرمنی چاہتا ہے کہ مہاجرین کے حوالے سے کوٹہ مختص کر دیا جائے کہ کس ملک کی ذمہ داری کتنے مہاجرین کی ہوگی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں رواں برس جولائی تک مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار ہو چکی تھی۔جرمن حکام کے اندازوں کے مطابق رواں سال 8 لاکھ مہاجرین کی آمد متوقع ہے جو گزشتہ سال سے 400 فیصد زیادہ ہو گی۔واضح رہے کہ عراق اور شام میں داعش اور اتحادی فورسز کے درمیان جنگ سے ہزاروں افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس کے باعث اس خطے سے شہری یورپ، کینیڈا اور دیگر ممالک ہجرت کر رہے ہیںاس ہجرت کے باعث کئی دفعہ ان کی کشتیاں بھی سمندر برد ہوئیں اور پناہ گزین ہلاک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…