نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے 11 شہری داعش کی مدد کے الزام میں متحدہ عرب امارات میں زیرحراست ہیں جبکہ دو افراد کو کچھ روز قبل جلاوطن کردیا گیا تھا۔ بھارتی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اماراتی سکیورٹی حکام کو سوشل میڈیا گروپ کے بارے میں معلوم ہوا جو داعش کے رہنماوں سے رابطے کی کوشش کر رہا تھا جس پر سکیورٹی حکام نے ابوظہبی اور دبئی میں کارروائی کرتے ہوئے 11 بھارتی شہریوں کو حراست میں لے لیا جبکہ کچھ پاکستانی اور بنگالی بھی گرفتار ہیں۔ دوسری جانب یو اے ای سے جلاوطن ہونے والے دو بھارتیوں سے کیرالہ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں