ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

مشرق وسطیٰ میں لڑائی سے ایک کروڑ 30 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہوگئے‘ اقوام متحدہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری لڑائی نے ایک کروڑ 30 لاکھ بچوں کو تعلیم سے محروم کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے ’تعلیم پر حملہ‘ کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقی ممالک کے بچوں کے مستقبل کے بارے میں امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ شام، عراق، یمن اور لیبیا میں تقریباً نو ہزار سکول اب اس قابل نہیں رہے ہیں کہ وہاں درس و تدریس کا عمل دوبارہ شروع ہو سکے۔ ایک کروڑ 37 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے ہیں اور یہ تعداد سکول جانے والی عمر والے بچوں کی مجموعی تعداد کا 40 فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کو خدشہ ہے کہ حالیہ کچھ ماہ میں یہ تعداد بڑھ کر 50 فیصد ہو جائے گی۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ 2014 کے دوران شام، عراق، لیبیا، فلسطین، سوڈان اور یمن میں 214 سکولوں پر حملے کیے گئے۔ مارچ 2011 سے شام میں ہر چار میں سے ایک سکول بند پڑا ہے اور تقریباً 20 لاکھ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تعلیم کی عدم فراہمی کی وجہ سے بچے کم عمری میں جنگجو بن رہے ہیں۔ یونیسف کے علاقائی سربراہ نے کہا کہ خطے میں تعلیم کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے رواں سال اضافی 30 کروڑ ڈالر درکار ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…