جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت, اندرانی مکھرجی نے جس کا قتل کیا وہ ان کی بیٹی نکلی

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی.(نیوزڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں میڈیا ٹائی کون اندرانی مکھرجی کی گرفتاری کے بعد کیس کی تفتیش میں نیا موڑ آگیا۔اندرانی مکھرجی نے جس کا قتل کیا وہ ان کی بہن نہیں بیٹی تھی۔ بھارتی ٹی وی پر ساس بہو کی سازشیں دکھانے والے چینل کے سابق سی ای او کی اپنی زندگی کہانی بن گئی، پیٹر مکھرجی کی بیوی اندرانی مکھرجی کو ممبئی پولیس نے اپنی ہی بہن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھامگراب کہانی میں ٹوئسٹ آ گیا ہے،جس نے اندرانی کے شوہرکو ہلا کر رکھ دیا۔ ممبئی پولیس کے مطابق اندرانی نے جس خاتون کا قتل کیاتھا وہ ان کے پہلے شوہر کی بیٹی ہے،جسے اندرانی اپنی بہن ظاہر کرتی تھیں۔ اندرانی پر الزام ہے کہ انہوں نے دوہزار بارہ میں جائیداد کے تنازع پر اپنے ڈرائیور کے ساتھ مل کر شینا بورا کو اغوا اور پھرقتل کی سازش رچی اوراس کی لاش ممبئی سے چوراسی کلو میٹر دور ریگیڈ کے جنگلات میں جلا کر دبادی۔ پولیس نے لاش کے باقیات ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیااور ایک شخص کو حراست میں لے لیا،جو اندرانی کا ڈرائیور نکلا،تفتیش کے دوران اس نے پوری کہانی بے نقاب کردی، جس کی بنیاد پرپولیس نے اندرانی کو بھی گرفتار کر لیا۔ ممبئی کی عدالت نے اندرانی اور ان کے ڈرائیورکو اکتیس اگست تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…