ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کویت اور ایرا ن میں کشیدگی،ایرانی ناظم الامور طلب

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(نیوزڈیسک)کویت میں وزارت خارجہ نے ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اور ان سے ایران کی جانب سے ایک بروشر کی اشاعت سے متعلق رپورٹس پر احتجاج کیا ہے۔اس بروشر میں کویت کی بحری حدود میں واقع ایک متنازعہ گیس فیلڈ میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تشہیر کی گئی ہے۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ الدرہ آف شور فیلڈ کی حیثیت کے بارے میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔یہ گیس فیلڈ کویت ،سعودی عرب اور ایران کے درمیان بحری سرحدی علاقے میں واقع ہے۔یہ آف شور گیس فیلڈ 1960ئ کی دہائی سے ایران اور کویت کے درمیان تنازعے کا سبب بنا ہوا ہے۔ایران نے سنہ 2012ئ میں کہا تھا کہ اس نے اس گیس فیلڈ کے اپنے زیر قبضہ حصے کو ترقی دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔یہ حصہ عریش فیلڈ کہلاتا ہے۔وزارت خارجہ نے اتوار کو ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو ان رپورٹس کے منظرعام پر آنے کے بعد طلب کیا تھاجن میں کہا گیا تھا کہ ایران کی نیشنل آئیل کمپنی نے ایک پبلیکیشن جاری کی ہے جس میں ایران میں الدرہ فیلڈ کے حصوں سمیت تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی اطلاع دی گئی ہے،بیان کے مطابق وزارت خارجہ علاقائی اور عالمی سطح پر تعلقات اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ریاست کویت کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…