جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دبئی میں دنیا کابلند ترین رہائشی ٹاور ، سب سے لمبی انڈرو برفیلی’ سکی سلوپ‘ بنانے کا اعلان

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دبئی میں دنیا کے بلندترین رہائشی ٹاور ، دنیا کی سب سے لمبی انڈور ski slope، سب سے بڑے ڈانسنگ فوارے سمیت حیرت انگیز منصوبوں کے حامل منفرد خصوصیات کا پراجیکٹ بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے،ٹیلی گراف میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ریس کورس بنانے والی کمپنی میدان گروپ نے منگل کے روز اس منصوبے ا علان کیا ، ”میدن ون “ نام سے اس پراجیکٹ کا پہلا فیز 2020ءسے پہلے مکمل کیا جائے گا، یوا ے ایک کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن المکتوم نے باضابطہ سرکاری طور پر اس منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، دبئی کی ترقی میںنیا اضافہ بننے والا یہ پراجیکٹ میدن اور الخلیل روڈ کے بیچ بنایا جائے گا جس میں رہائشی ، تفریحی اور مہمان نوازی کےلئے جگہیں موجود ہونگی ، 711میٹر بلند مجوزہ دبئی ون کی یہ فلک بوس عمارت بھارت کے بلند ترین رہائشی ورلڈ ون ٹاورز پر سبقت لے جانے میں کامیاب ہوجائے گی ، بلند ترین ٹاور 885اپارٹمنٹس، ایک 5سٹار ہوٹل ، ایک کانفرنس سنٹراور دنیا کا بلند ترین 655میٹر مشاہداتی مقام شامل ہوگا جہاں سے دبئی کی خوبصورتی کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا، 4کلومیٹر کینال کے ساتھ 100برتھ پر مشتمل میرینا بھی اس پراجیکٹ میں شامل ہے ،میدن گروپ کے چیئرمین سعید حُمید الطائر کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا شہر ہے جہاں نت نئی ایجادات اور تعمیرات ختم نہیں ہوسکتیں ، یہ پراجیکٹ دبئی اور متحدہ عرب امارت کے مستقبل کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے ، ہم ایک ایسے منصوبے کا سنگ بنیا د رکھنا چاہتے ہیں جہاں پر ہر طرح کے لوگ کام کرسکیں اور ساتھ ہی ساتھ دنیا میں تفریح کا شوق رکھنے والے لوگ بھی یہاں آکر رہ سکیں۔میدن وَن مال کی چھت ورلڈ پراجیکٹ کے مال سے مطابقت رکھتے ہوئے منفرد طرز کی بنائے جائے گی جسے سردیوں کے مہینے میں کھولا بھی جاسکے گا۔میدن مال میں 300ریسٹورنٹس اور کیفے بھی بنائے جائیں گے۔ 1.2کلومیٹر پر بنی دنیا کی سب سے لمبی ان ڈور سکی سلوپ(برفانی پھسلن)دبئی کی تفریحی جگہوں میں منفرد حیثیت کی حامل ثابت ہوگی ، اس کے ساتھ مختلف کھیلوں کیلئے 25000اسکوائر میٹر پر مشتمل انڈور جگہ بھی اس مال کا حصہ ہوگی ، دنیا کا سب سے بڑا ڈانسنگ فوارہ بھی تفریح کا ایک منفرد مقام ہوگا، میدن ون مال کا ساحلی حصہ محمد بن راشد المکتوم شہر کے ساحل کے ساتھ متصل ہوگا ۔ہندوستانی تعمیراتی کمپنی سوبھا گروپ کے ساتھ معاہدے کے بعد میدن گروپ نے محمد بن راشد المکتوم شہر کے فیز ڈسٹرکٹ ون کا آغاز کیاہے جوخوبصورت پرتعش رہائشی حصوں پر مشتمل ہوگا۔ تاحال اس پراجیکٹ پر خرچ ہونے والی لاگت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…