پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ائیرلائن نے ٹکٹوں پر ناقابل یقین سیل لگا دی، اب کہیں بھی جائیں صرف 3,360 روپے میں

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئرلینڈ کی فضائی کمپنی ریان ایئر نے اپنی 30ویں سالگرہ پر ایک ایسی لاجواب آفر متعارف کروائی ہے کہ آپ کبھی بھی یہ موقع کھونا نہیں چاہیں گے۔ ریان ایئر کے طیاروں میں ایک لاکھ سیٹیں ہیں اور سالگرہ پر ایئرلائن فی سیٹ صرف 19.85یورو(تقریباً2231روپے) کرایہ وصول کرے گی، اس کے لیے سفر کے لیے ممالک کی کوئی قید نہیں، خواہ آپ کسی بھی ملک سے کہیں بھی جانا چاہتے ہوں، آپ سے صرف 19.85یورو ہی وصول کیے جائیں گے۔اس کے لیے شرط یہ ہے کہ آپ کو آج رات 12بج کر 1منٹ سے اتوار کی رات 12بجے کے دوران ایئرلائن کی ویب سائٹ Rianair.comپر بکنگ کروانی ہو گی۔ اس دوران خریدے گئے ٹکٹ پر آپ ستمبر سے جنوری کے اختتام تک سفر کر سکیں گے۔ایئرلائن کے چیف مارکیٹنگ آفیسر کینے جیکبز کا کہنا ہے کہ 8جولائی کو کمپنی کی 30ویں سالگرہ ہے، اس دن کمپنی کی پہلی فلائٹ نے واٹرفورڈ سے گیٹ وک کے لیے اپنی اڑان بھری تھی۔ ہم اپنے صارفین کو 1985میں واپس لیجانا چاہتے ہیں جب ہماری فلائٹس کا کرایہ 19.85یورو تھا۔اس پیشکش کش سے مسافروں کو 125ملین یوروز کی بچت ہو گی۔ ہماری ایئرلائن یورپ کی سب سے سستی ایئرلائن ہے اور بہترین سفری سہولیات سے آراستہ ہے۔ سالگرہ کے بعد بھی ہمارے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…